اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان حکام کے مطابق رات گئے طالبان نے بلخ میں پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، حملے کے وقت 14 اہلکار چیک پوائنٹ پر موجود تھے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ تخار میں بھی طالبان نے فورسز کی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس میں افغان فوج کے دو اہلکار مارے گئے، طالبان نے تخار حملے کی تصدیق کردی ہے، تاہم بلخ حملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
/129
2 جنوری 2020 - 04:56
News ID: 998283
افغانستان کے صوبوں تخار اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں 8 پولیس اہلکار اور 2 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔